7 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 5:4
24گھنٹوں میں150مرتبہ بنجی جمپنگ کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
کینبرا… این جی ٹی…کئی میٹر اونچے پلیٹ فارم سے چھلانگ لگانے کیلئے بہت ہمت و حوصلہ چاہیے ہوتا ہے اور صرف مضبوط دل گردے والے افراد ہی ایسے مہم جوئیوں میں حصہ لیتے ہیں۔آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ سے تعلق رکھنے والے جے فیونکس کو بھی ایسے ہی مہم جو نوجوانوں میں شمار کیا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا جنہوں نے گزشتہ روزاسے آج صبح تک درجنوں بنجی جمپس کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔30سالہ جے فیونکس نے بنجی آسٹریلیا کے اشتراک سے کنگسٹن پارک ریس وے میں40میٹر اونچے ٹریک سے 24گھنٹوں میں150بنجی جمپس کا مظاہرہ کیا۔ جنوبی افریقہ کے کیون اسکاٹ ہنٹلی کا24گھنٹوں میں105بنجی جمپس کا12سال پرانا ریکارڈ توڑنے کیلئے فیونکس کو 106بنجی جمپ کرنی تھیں لیکن انہوں نے سابقہ ریکارڈ پیچھے چھوڑنے کے بعد بھی اپنی مہم جوئی جاری رکھی اور21گھنٹوں میں 150بنی جمپس کرتے ہوئے اپنا نام گینز ریکارڈ بکس میں درج کروالیا۔