تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 9:55

ٹیبل ٹینس کا کھیل پنگ پونگ بال کے بجائے چاقو سے کھیلنے کا خطرناک مظاہرہ

اسٹاک ہوم …این جی ٹی…پنگ پونگ گیندسے ٹیبل ٹینس کا کھیل کئی دہائیوں سے کھیلا جارہا ہے تاہم سوئیڈن سے تعلق رکھنے والے ان ماہر کھلاڑیو ں نے ایسا کرتب دکھایا جو شاید ہی پہلے کِسی نے دیکھا ہو۔ایک لڑکی اور دو مر د کھلاڑیو ں پر مشتمل اس سوئیڈن گروپ نے ٹیبل ٹینس کاکھیل پنگ پونگ بال کے بجائے تین چاقوؤں سے کھیلا اور چند منٹوں میں سارے کے سارے چاقو اپنے نشانے پر کسی نقصان کے بغیر لگ گئے۔صرف یہی نہیں بلکہ ایک تیز چاقوکو ہوا میں پھینکتے ہو ئے لڑکی کے سر پر رکھے اننا س کا بھی ایسا ماہرانہ نشانہ لگایا گیا کہ دیکھتے ہی دیکھتے اس کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا گیا ۔آخر میں اس جان لیو اکرتب کواختتام پذیر کرتے ہو ئے پنگ پونگ بال کو لڑکی نے اپنے منہ سے پکڑ کر کیاجوکہ مہارت،بہادری اور انفرادیت کا شاہکار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.