تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 10:10

رومانین دارالحکومت میں والدین اپنے بچوں کے اسٹرالر لیکر دوڑ پڑے

بچارسٹ …این جی ٹی…رومانیہ کے دارالحکومت بچارسٹ میں ہوئی انوکھی ریس جہاں والدین اپنے ننھے منے شہزادے شہزادیوں کے اسٹرالر لیکر دوڑ پڑے۔رومانیہ کے ہاؤس آف پارلیمنٹ کے سامنے ہونے والی اس دلچسپ ریس میں کم وبیش150والدین نے اپنے بچوں کے ہمراہ حصہ لیا۔اس موقع پر اپنے بچوں کی حفاظت کا پور انتظام کیے جوشیلے والدین آدھی میل طویل اس ریس میں اُنکے اسٹرالرز دوڑاتے نظر آئے جبکہ اس دوران جہاں کچھ بچے مکمل چاق و چوبنددکھائی دیے وہیں چند تھکے ہارے نیند کی آغوش میں چلے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.