7 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 10:26
امریکہ کا سفید ریچھ ،محبوب مشغلہ تالاب کے اندرباسکٹ بال کھیلنا ہے
نیویارک…این جی ٹی…باسکٹ بال ایسا مقبول کھیل ہے جو دنیا بھر میں شوق سے کھیلا جا تاہے مگر امریکی ریاست کیلی فورنیاکے چڑیا گھرمیں ایک ایسا زندہ دل سفید ریچھ بھی مو جود ہے جس کا محبوب مشغلہ پانی کے اندر بیٹھ کر تسلی کے ساتھ باسکٹ بال کھیلنا ہے۔ یہ سفیدریچھ اپنے تالاب میں بیٹھا بے چینی سے سرخ رنگ کی بال کے ملنے کا انتظار کرتا ہے اور جیسے ہی اس کی جانب با ل اچھالا جاتاہے تو یہ سب کچھ بھول کر اس کے ساتھ تالاب کے اندر جاکر ما ہرکھلاڑیوں کی طرح کھیلنے میں مصروف ہو جاتاہے۔ اپنے پنجوں سے با ل کو پانی میں موجود پتھریوں پر اچھالتے یہ ریچھ بے حد دلکش لگتا ہے جس کے باعث اس چڑیا گھر میں آنے والے تما م سیاح اس کی جانب متوجہ ہو جاتے ہیں۔