7 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 14:26
فِن لینڈ کے شہر ہیلسنکی کے شہری سب سے زیادہ ایماندار ہیں، سروے
کراچی…دنیا میں کس شہر کے رہنے والے سب سے زیا دہ ایما ندار ہیں اس با ت کا فیصلہ ایک حالیہ سر وے کے ذریعے کیا گیا ۔ ریڈرز ڈا ئجسٹ کے تحت کیے گئے اس سروے میں دنیا کے مختلف شہروں میں پچا س ڈالر کی رقم اور دیگر کا غذات کے بھر پرس شہر کے مختلف مقا ما ت پر گرائے جن کے واپس ملنے کے تنا سب سے شہر یوں کی ایما نداری کاا نداز ہ لگا یا ۔ اس سروے کے تحت سب سے زیا د ہ پرس فِن لینڈ کے شہر ہیلسنکی میں واپس ملے اور یوں یہ دنیا کا سب سے ایما ندار شہر قرا ر پا یا ۔ کُل با رہ میں سے نو پرس واپس لو ٹا کر ممبئی شہر کے باسی دو سرے نمبر پر جبکہ ہنگری میں بڈاپسٹ کے شہر یوں نے آٹھ پرس واپس لو ٹا کرایما ندار ی میں تیسر انمبر حاصل کیا۔ سب سے زیا دہ بے ایما ن شہر وں میں پر تگا ل کا لسبن کا نمبر پہلا رہا جہاں پیسوں سے بھر اصر ف ایک ہی پرس واپس مل سکا ۔