7 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 14:42
ورلڈ جمناسٹک چمپئن شپ میں چینی کھلاڑیوں نے طلائی تمغہ جیت لیا
برسلز…چین کے Lin Chaopan اور Kohei Uchimura نے ورلڈ جمناسٹک چمپئن شپ میں طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔بلجیم میں ہونے والی چمپئن شپ کے مینز والٹ کاٹائٹل کوریا کے Hak Seon Yang کے نام رہا،ویمنز کے بیم فائنل میں روس کی عالیہ مصطفانی نے وہ کرتب دکھائے کہ سب حیران رہ گئے۔عالیہ نے 14.900 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔مینز PARALLEL BARS کے چمپئن مشترکہ طور پر چین اور جاپان کے جمناسٹ قرار پائے،چین کے Lin Chaopan نے 15اعشاریہ چھ چھ پوائنٹس اسکور کئے۔جاپان کے Kohei Uchimura کا اسکور بھی 15 اعشاریہ چھ چھ رہا۔خواتین کے Floor Exercise کا گولڈ میڈل امریکا کی Simone Biles نے جیتا ۔آخر میں ہونے والے مینز Horizontal Bar کا گولڈ میڈل نیدر لینڈ کے Epke Zonderland نے جیتا۔