تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 3:54

ماہر چینی آرٹسٹ نے ہزارں سائیکلوں کی مدد سے انوکھا فن پارہ تیار کر لیا

بیجنگ… این جی ٹی…یوں تودنیا میں ماہر فنکاروں کی کمی نہیں جو اپنے فن کے اظہار کیلئے نت نئے طریقے دھونڈ نکالتے ہیں۔Ai Weiweiنامی اس چینی آرٹسٹ کا شمار بھی ایسے ہی فنکاروں میں کیا جائے تو کچھ غلط نا ہو گا جس نے ہزاروں سائیکلوں کی مدد سے انوکھا فن پارہ تیار کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے ۔100فٹ لمبے اور30فٹ اونچے اس فن پارے کو مکمل کرنے کیلئے آرٹسٹ نے تین ہزار ایک سو چوالیس(3,144)سائیکلیں اس مہارت سے ایکدوسرے پر ترتیب دیں کہ انتہائی پر کشش منظر تشکیل پا گیا۔اس انوکھے آرٹ ورک کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی ایک معروف شاہراہ کے کنارے نصب کیا گیا ہے جہاں سے گزرنے والا ہر راہگیر اس فن پارے کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ پاتا اور رُک کراس شاہکار کو دیکھنے کیلئے مجبور ہو جاتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.