تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 4:11

بچن خاندان نے رواں سال 53 کروڑ 81 لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا

نئی دہلی…این جی ٹی…بالی ووڈ پر دہائیوں سے راج کرنے والا بچن خاندان رواں مالی سال کے اختتام تک 53 کروڑ 81 لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کرکے بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے خاندانواں میں سے ایک خاندان بن گیا ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق مارچ2013 میں بچن خاندان کے سربراہ امیتابھ بچن کو 25 کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کرنے پر انفرادی طور پر سب سے زیادہ ٹیکس اد اکرنے والا قرار دے دیا گیاتھا جس کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ رواں مالی سال کے اختتام تک امیتابھ بچن کل 37 کروڑ روپے بطور ٹیکس ادا کرینگے تاہم اب بھارت کے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ امیتابھ بچن، ابھیشک بچن اورایشوریہ رائے بچن نے رواں مالی سال کل 53 کروڑ 81 لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے جس کے بعد انہیں رواں سال سب سے زیادہ ٹیکس دینے والوں میں سے ایک خاندان قراردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.