تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 4:11

کدوؤں کا اونچا ٹاور اور کھمبیوں کے آرٹسٹک ماڈلز لوگوں کی توجہ کا مرکز

لندن… این جی ٹی…لندن کے رائل بوٹانیکل گارڈن کیو میں موسمِ خزاں کا سالانہ میلہ جاری ہے جہاں عوام کی دلچسپی کیلئے دنیا بھر میں موجود ایسے پودے جنہیں کھانوں کا حصہ بنایا جاسکتا ہے نمائش کیلئے پیش کیے گئے ہیں۔The IncrEdiblesنامی اس میلے میں کھانے کے مینیو کا حصہ بننے والے سینکڑوں پودوں کیساتھ ساتھ کدوؤں سے تخلیق کیا گیا اونچا اہرام بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔تالاب سے نکلتا 4میٹر اونچا یہ اہرام 75مختلف اقسام و سائزاور رنگ کے کدوؤں سے تیار کیا گیا ہے ۔ اس منفرد میلے کے موقع پر معروف آرٹسٹ ٹام ہیر نے فنگی فیری رنگ پراجیکٹ کے نام سے کھمبیوں (مشرومز)کے لائف سائز آرٹسٹک ماڈلز بھی کیو گارڈن میں نمائش کیلئے پیش کیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.