8 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 6:35
2 ہزار400 سے زائد لیگو بلاکس سے تیار کردہ دلکش ریسٹورنٹ
نیویارک …این جی ٹی …جدید اور نت نئے ریسٹورنٹس کے بارے میں تو آپ نے بہت سنا ہو گا لیکن ایک ماہرامریکی فن کار نے ایسا انوکھا ریسٹورنٹ ماڈل بناہے جو مکمل طور پر لیگوبلاکس سے تعمیر کیا گیا ہے۔ تین منزلوں پر مشتمل اس دیدہ زیب کیفے کو مکمل تعمیر کرنے میں دو ہزار چار سو 69رنگ برنگے لیگو بلاکس استعمال ہوئے ہیں جسے اب تک لیگوبلاکس سے بنایا جانے والاپہلاریسٹورنٹ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔اس تخلیقی آرٹسٹ نے دلکش ہوٹل میں ایسا کچن ترتیب دیا ہے جس میں معمولی سے معمولی اشیا کو انتہائی خوبصورتی سے دِکھایا گیا ہے جس کے علاوہ ننھے شیفس اور مہمانوں سمیت سیڑھیاں، ٹیبل، کرسیاں،الماری ،اوون، چولہا اور چھری چمچوں جیسی معمولی اشیابھی شامل کی ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس ننھے کیفے میں ماہر شیفس اور ویٹرز سے بھی ہر وقت آپکی خدمت کیلئے تیار ملیں گے جسے ایک سو ساٹھ($160)ڈالر میں خریدا جا سکتا ہے۔