8 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 9:50
دنیا کی سب سے بڑی سوئٹ ڈش تیار کرنے کا ریکارڈ
نیویارک …این جی ٹی …امریکا میں ایک ماہر شیف نے مونگ پھلی ،مکھن اور چاکلیٹ سے دنیا کی سب سے بڑی سوئٹ ڈش تیار کرکے عا لمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔اس شیف نے اپنی دکان کے سامنے سینکڑوں گاہکوں کی موجودگی میں70پاؤنڈ چاکلیٹ اور 159.7پاؤنڈ مونگ پھلی اور مکھن شامل کر کے59.5 انچ چوڑی یہ سوئٹ ڈش تیار کی۔اس شیف کی کاوش کو سراہتے ہو ئے اسے ورلڈ ریکارڈ بکس میں بھی شامل کر لیا گیا جبکہ شیف اور اس کی ٹیم نے چاکلیٹ اور مو نگ پھلی سے بنی یہ ڈش لو گوں میں تقسیم کر کے سب کا منہ میٹھا کیا اور جشن منایا ۔