تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 3:12

چین سے تعلق رکھنے والی بلی راتوں رات انٹرنیٹ پر چھا گئی

بیجنگ… این جی ٹی…شہرت حاصل کرنے کی خواہش تو سبھی کو ہوتی ہے اور اس کے لئے جتن بھی بہت کئے جاتے ہیں لیکن کچھ کے حصے میں یہ بیٹھے بٹھائے آجاتی ہے۔یقین نا آئے تو چین سے تعلق رکھنے والی سنوپی نامی بلی کو ہی دیکھ لیں جن کی معصوم اور دلچسپ شرارتوں کی ویڈیو انٹرنیٹ پر ایسی چھائی کہ انہیں دنیا کی سب سے خوبصورت بلی کہا جا رہا ہے۔مالک کی طرف سے بنائے گئے ٹوئٹر اکاؤ نٹ پر ناصرف ان کے ساڑھے ستائیس لاکھ سے زیادہ فالوورز موجود ہیں بلکہ ان کی ویڈیوزبھی ایک ہی دن میں لاکھوں لوگ دیکھ لیتے ہیں۔کیوں ہے نا کمال کی بلی!!

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.