9 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 4:34
جنوبی کوریا کے چڑیا گھر میں ننھے سفید شیر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے
سیول…جنوبی کوریا کے چڑیا گھرمیں سفید شیر کے ننھے منھے بچوں کو نمائش کے لیے پیش کردیاگیا ہے جنہیں دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ وہاں کا رخ کر رہے ہیں۔ایک ماہ اور دس دن کے یہ سفید شیر پوری طرح صحتمند ہیں جن میں سے ایک کا وزن ساڑھے پانچ پاؤنڈ اور دوسرے کا ساڑھے چھ پاؤنڈ کے لگ بھگ ہے۔واضح رہے سفید رنگت کے ان شیروں کا شمار نایاب نسل میں ہوتا ہے جو تیزی سے معدوم ہوتے جا رہے ہیں اور دنیا بھر میں اس نسل کے صرف تین سو شیر موجود ہیں۔