تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 8:20

نقطوں کی مدد سے تیار کردہ انوکھے پورٹریٹس

میڈرڈ…این جی ٹی… اسپین سے تعلق رکھنے والے ایک فن کار نے ہزاروں نقطوں کا سہارا لیتے ہوئے ایسے پورٹریٹس تیار کر لئے ہیں جو اسکی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔Pablo Juradoنامی یہ آرٹسٹ فن مصوری کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے جیسے ہی سیاہ قلم سے کینوس پر باریک نقطے لگا نا شروع کرتا ہے تو گھنٹوں کی محنت کے بعدآرٹ کا شاہکار بنا کرہی دَم لیتا ہے ۔Juradoپہلے تو اپنے ذہن میں کسی بھی چہرے کو نقش کرتا ہے اورپھر اسے نقطوں کی مدد سے کینوس پر منتقل کر دیتا ہے جسکے بعدایک حیرت انگیزفن پارہ اُبھر کر سامنے آجاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.