9 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 9:24
اسمارٹ فون مسیج پر کام کرنے والی جدید وائی فائی کیتلی !!
لندن …این جی ٹی …یہ جدید ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے، جہاں آئے دن نت نئی ایجادات انسانی زندگی کو مزید آسان بنارہی ہیں۔حال ہی میں ایک ایسی کیتلی متعارف کر وائی گئی ہے جس میں کافی یا چائے کیلئے پانی گرم کرنے کیلئے کچن میں داخل ہو نا تو دور کی بات بستر سے اٹھنے کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ یہ کیتلی WiFiکے ذریعے ا سمارٹ فون سے آن ہو کر اپنا کام شروع کر تی ہے۔ iKettle نامی اس کیتلی کوبستر پر لیٹے لیٹے موبائل فون سے ایک میسج کرکے آن کیا جاتاہے جو پانی کے گرم ہوتے ہی جواب میں ایک میسج کرکے آگاہ بھی کر تی ہے۔