9 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 9:40
اندھیرے میں خوبصورت نظارے بکھیرتی سائیکل لائٹس
نیویارک …این جی ٹی …آج کے اس جدید دور میں روزمرہ استعمال کی ہر چیزمیں جدت لانے کی کوششیں تیزی سے جارہی ہیں جس کی تازہ ترین مثال سائیکل میں متعارف کروائی گئی نئیLEDٹیکنالوجی ہے۔ امریکی ڈیزائنرز نے سائیکل کے پہیوں میں جدیدLED لائٹس نصب کی ہیں، جیسے ہی پہیہ 10میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گھومنے لگتا ہے اس کے درمیان جگمگاتی رنگ برنگی لائٹس دلفریب مناظراور گرافکس پیش کرنے لگتی ہیں۔ منکی لائٹس نامی ان منفرد سائیکل لائٹس کے تحت آزمائشی طور پر متعارف کروائے گئے ڈیزائنز میں کتے کا پیچھا کرتی بلی، اسٹاپ کا سائن، برقی لہروں کا طوفان اور خلائی حملہ آورتیزی سے مقبولیت حاصل کررہے ہیں جبکہ بہت جلد اپنے من پسند گرافکس بھی تیار کروائے جا سکیں گے۔