تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 2:35

نا ئیجیریا میں تیل کی کنوؤں کی مالکن دنیاکی امیر ترین سیا ہ فا م خاتون

ابوجا…این جی ٹی…نا ئیجیر یا میں تیل کے کنوؤں کی مالکن دنیا کی امیر ترین سیا ہ فا م خاتون بن گئیں ہیں ۔62 سالہFolorunsho Alakijaکے اثا ثوں کی مالیت 7 ارب 30کروڑ (7اعشاریہ3بلین)ڈالرتک جا پہنچی ہے جس کے با عث انہوں نے کئی سال سے امیر ترین سیا ہ فا م خاتون کا اعزاز رکھنے والی امریکی ٹی وی میزبا ن اوپر ا ونفرے سے یہ ٹائٹل چھین لیاہے ۔ فلورنشونے اپنے کیرئیر کا آغا ز ایک بینک میں بطو ر سیکریٹری کیاتھا تاہم انہوں نے جلدہی یہ جا ب چھو ڑ کر فیشن ڈیز ائنگ کی دنیا میں قد م رکھ دیا ۔ فیشن کی دنیا میں نام کما نے کے بعد فلورنشونے1993ء میں تیل کے کنو ؤں کی کھدا ئی کا اجازت نا مہ حاصل کیاجس میں انہیں کا میا بی حا صل ہو ئی اور ا ن کو ملنے والی زمین سے ایک بلین بیرل تیل دریا فت ہو گیا ۔2000ء میں حکومت نے 50فیصد کے علا وہ ان کے تیل کے تمام کنوؤں کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا لیکن ایک طویل عدالتی لڑ ائی کے بعد2012ء میں فلورنشو تما م ما لکا نہ حقو ق واپس حا صل کر نے میں کامیاب ہو گئیں ۔ آج فلورنشو کئی کروڑ ڈالر سے زائد جا ئیداد اور 46 کر وڑ ڈالر ما لیت کے پر ائیویٹ جیٹ کی مالکن ہیں جبکہ وہ بیو اؤ ں اور یتیموں کے لیے ایک فلاحی ادار ہ بھی چلارہی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.