10 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 3:24
چین میں مچھلی کی شکل کی منفرد عمارت
بیجنگ… این جی ٹی…چین میں مچھلی کی شکل کی ایک منفرد عمارت تعمیر کی گئی ہے ۔ دو سو فٹ بلند اور آ ٹھ ہزار نو سو بیس پیتل کی پتریوں سے تعمیر کر دہ اس عمارت کودھات سے بنا ئی گئی دنیا کے سب بڑی تعمیر بھی کہا جارہا ہے ۔ پندر ہ منزلہ اس عمارت کی تعمیر پر پچاس لاکھ پا ؤنڈ کی خطیر رقم خر چ کی گئی جس کے با عث اسے تنقید کا نشانہ بھی بنا یا جا رہا ہے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے پر وجیکٹس پر پیسے خرچ کرنا صرف فضول خرچی اور رقم کا زیاں ہے۔