10 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 4:12
برطانیہ میں سیاہ رنگت کے انوکھے ٹماٹر اگا لئے گئے
لندن… این جی ٹی…ویسے تو اکثرسرخ رنگت کے لئے ٹماٹر کو مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے لیکن اب شاید ایسا نا ہوکیونکہ برطانیہ میں کالے رنگ کا ٹماٹراگا لیا گیا ہے۔جی ہاں 66سالہ برطانوی شخص رے براؤن نے ایسا انوکھا سیاہ رنگ کا ٹماٹر اگایا ہے جو نا صرف غذائیت سے بھرپور ہے بلکہ اس میں ایسے اجزاء بھی ہیں جو کینسر سے بچاؤ میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ برطانیہ میں ایک نرسری کے مالک رے براؤن کو اس ٹماٹر کے بیج کسی نامعلوم شخص نے بھجوائے تھے جسے پہلے تو وہ کوئی مزاق سمجھا لیکن ان بیجوں کے ذریعے اگنے والے ٹماٹر دیکھ کر وہ حیران رہ گیا۔