10 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 9:4
منفرد اور دلکش ڈیزا ئن کی مو م بتیا ں
وارسا…این جی ٹی …گرمی ہو یا سردی،برتھ ڈے پا رٹی ہو یا کینڈل لا ئٹ ڈنر مو م بتیوں کے بغیر یہ تما م تقا ریب نا مکمل ہو تی ہیں ۔یہ منفرد اور دلکش ڈیزا ئن کی موم بتیا ں بھی انہیں خا ص موا قع کیلئے تیا ر کی گئی ہیں۔ پولینڈ سے تعلق رکھنے والیBeata نامی خاتون اپنی دُکان میں دلکش رنگوں کی حامل ایسی موم بتیاں تیار کر کے فروخت کیلئے پیش کرتی ہیں جنہیں نا صرف وہ اپنے ہاتھوں سے تیار کرتی ہیں بلکہ ان پر دلکش ڈیزائن بھی تیز دھار چھری کے ذریعے خود ہی بناتی ہیں۔Beataکا کہنا ہے کہ اس کی تیار کردہ یہ دیدہ زیب موم بتیاں مقامی سطح پر تو مقبول ہیں ہی، ساتھ ہی ساتھ بیرون ملک سے آئے ہوئے سیاح بھی ان کو خریدنے میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں اور تحفہ تحائف کے طور پراپنے عزیزوں اور دوستوں کو پیش کرتے ہیں۔