تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 16:36

شنگھائی میں ترکی کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے فیسٹیول کا اہتمام

شنگھائی… شنگھائی میں ترکی کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔فیسٹیول کا مقصد چین کے سیاحوں کو ترکی کی جانب متوجہ کرنا ہے۔ 3 روزہ فیسٹیول کو دیکھنے چین کے ہزاروں لوگ آ چکے ہیں۔فیسٹیول میں آنے والے لوگوں کی توجہ کا مرکز 30 سالہ شخص رہا،جس کا قد 8 فٹ 3 انچ ہے اور جسے دنیا کا سب سے لمبا ترین انسان ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ فیسٹیول میں ترکی کے کھانوں کے اسٹال بھی لگائے گئے ہیں جنھیں کھا کر چین کے لوگ لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.