11 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 4:24
امریکا: جرائم پیشہ افراد کے تعاقب کیلئے پیرا گلائیڈنگ بھی شروع
فلوریڈا… این جی ٹی…امریکی ریاست فلوریڈا کی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے تعاقب کیلئے پیراگلائیڈنگ بھی شروع کر دی ہے۔مجرمانہ کارروائیوں پر نظر رکھنے کیلئے پولیس ،گاڑیوں کا استعمال تو کرتی ہی ہے لیکن اب کسی بھی مجرم کا تعاقب کرنے کیلئے پولیس آفیسر پیراگلائیڈکو اپنی پیٹھ پر پہن کر آسمان کی بلندیوں سے بھی اپنی خدمات سر انجام دینگے۔اس مہم کیلئے پولیس والوں کو پیراگلائیڈنگ کی بھی تربیت دی گئی ہے جو منٹوں میں پیراگلائیڈر کو اسٹارٹ کرکے کسی پرندے کی طرح ہوا میں اڑان بھر کر مجرموں پر نظر رکھتے ہیں جوکہ ہیلی کاپٹر کے مقابلے میں سستا اور موثر کن طریقہ ہے۔