تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
11 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 4:57

برلن میں سالانہ فیسٹیول آف لائٹس 2013کا آغازکردیا گیا

برلن… این جی ٹی…جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ساتویں سالانہ فیسٹیول آف لائٹس (Festival Of Lights) کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔رات کے اندھیرے میں منعقدکیے جانے والے اس فیسٹیول میں جہاں جرمنی سمیت دنیا بھرسے ماہر لائٹ آرٹسٹس اور ڈیزائنرز شرکت کررہے ہیں وہیں لوگوں کی ایک بڑی تعداد اندھیرے میں جگمگاتی رنگ برنگی روشنیوں کے مختلف نظارے دیکھنے شہر کے مرکز کا رُخ کررہی ہے۔اس فیسٹیول کا انعقاد ہر سال اکتوبر کے مہینے میں کیا جاتاہے جو تقریباً دو ہفتے تک جاری رہتاہے۔9سے20اکتوبر تک جاری رہنے والے اس لائٹ فیسٹیول کے موقع پر شہر کی بلند و بالا اور عظیم الشان عمارتوں پر روشنیوں،لیز پراجیکشن اور آتش بازی کے ذریعے دلکش و دیدہ زیب نظارے اور اشکال تخلیق کی جائینگی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.