12 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 2:22
مسلسل24گھنٹے سائیکل پر اُلٹا بیٹھ کر چلانے کا عالمی ریکارڈ قائم
کینبرا… این جی ٹی…سائیکل چلانا یوں توکچھ مشکل کام نہیں لیکن اُلٹے بیٹھ کر سائیکل چلانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ آسڑیلیا سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے بھی ایک ایسا ہی حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے الٹے بیٹھ کرسائیکل چلا ئی اور عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔اینڈریو ہیلنگا نامی اس سائیکل سوار نے مسلسل 24گھنٹے تک سائیکل کے ہینڈل پر بیٹھ کر اُلٹی سائیکل چلاتے ہوئے 337کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا اوراپنا نام گینز ریکارڈ بکس میں درج کروا لیا۔اینڈریو کی اس انوکھی اور پُر خطر میراتھن کا مقصد غریب بچوں کیلئے قائم کردہ ایک فلاحی ادارے کیلئے چندہ جمع کرنا تھاجس نے اپنے نیک مقصد کی تکمیل کرتے ہوئے ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ٹھیک کہتے ہیں کہ اگر ارادے پختہ ہوں تو منزل مل ہی جاتی ہے۔