تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 2:54

کار اور ٹرک کے خطرناک حادثے نے راہ گیروں کو کچل ڈالا

لندن…این جی ٹی…ایک بہت پرانی کہاوت ہے کہ کرے کوئی اور بھرے کوئی،اگر اس کا عملی نمونہ دیکھنا ہو تو یہ ویڈیو ملاحظہ فرما لیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے مناظر میں فٹ پاتھ پر کھڑے دو راہگیر اس وقت خطرناک حادثے کا شکار ہو گئے جب روڈ پر ایک تیز رفتار کار اور ٹرک کا ایکسیڈنٹ ہو گیا۔ اس ٹکر کے نتیجے میں ٹرک فٹ پاتھ پر چڑھ گیا اور وہاں کھڑے ہوئے ان دونوں راہ گیروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ دورانِ ڈرائیونگ آنکھیں اور کان کھلے رکھنے چاہئیں ورنہ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان بھی داؤ پر لگ سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.