12 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 4:15
ماہر آرٹسٹوں نے میٹھے کدو ؤں کو خوفناک روپ میں ڈھال دیا
نیویارک… این جی ٹی…نیو یارک کے ایک مقامی پارک میں ماہر آرٹسٹوں نے میٹھے کدؤں کو خوفناک شکل میں ڈھال کر لوگوں پر خوف طاری کر دیا۔ ہیلووین تہوار کی مناسبت سے شروع کی جانے والی تیاریوں ہی کے سلسلے میں اس آرٹسٹ نے گارڈن میں کدوؤں کی خصوصی تراش خراش کر کے ایک زومبی کی شکل دی اور اسے ایک دلکش انداز میں کھڑا کر دیا۔اس گارڈن میں آنے والے افراد خصوصاً بچے اس زومبی کو دیکھ کر نا صرف حیران ہو گئے بلکہ ان پر خوف بھی طاری ہوگیا۔