تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 4:31

کنساس میں70سال پرانے پُل کو گرانے کا عمل شروع

کنساس… این جی ٹی…کتنی تعجب خیز بات ہے کہ ایک طرف عمارتیں کھڑی کرنے اور پُل تعمیر کرنے میں تو مہینوں حتیٰ کے سال بھی لگ جاتے ہیں وہیں انہیں گرانے کے لیے صرف چند سیکنڈاور صرف ایک بٹن دبانا ہی کافی ہوتا ہے۔ایسا ہی ایک نظارہ گزشتہ روز امریکا میں دیکھنے کو ملاجہاں امریکی ریاست کنساس کو میسوری سے ملاتے 70سال پرانے پُل کو چند سیکنڈوں میں سمندر برد کردیا گیا۔ دو لینز پر مشتمل ایمیلیا اےئرہارٹ میموریل برج1938میں تعمیر کیا گیا تھا جس کے اسٹیل کے ڈھانچے کو گرانے کیلئے ڈمولیشن کریو نے دھماکہ خیزمواد کا استعمال کیااور فقط چند سیکنڈز میں اسٹیل کا اسٹرکچر سمندر میں غرق ہوگیا۔دریائے میسوری میں موجود برج کی بنیادوں کو اگلے چند روز میں دُگنے دھماکہ خیز مواد کی مدد سے ڈھا دیا جائیگا جسکے بعد دسمبر میں یہاں چار لینز پر مشتمل نئے برج کا افتتاح ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.