تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 1:30

جدید اسمارٹ فائر الارم :کہیں آگ لگ جائے تو سیل فون پر پیغام بھیج دے گا

نیویارک…این جی ٹی…سائنس کے اس دور میں انسان کے زیرِ استعمال تقریباً ہر شے اسمارٹ ٹیکنالو جی سے مزین ہو رہی ہے تو ایسے میں فائر الارم کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں۔ایک امریکی کمپنی نے ایسا ہی منفرداسموک الارم متعارف کرا دیا ہے جو آپکے اسمارٹ فون سے منسلک ہو گا اور آگ لگنے کی صورت میں آپکومیسج بھیج کر مطلع تو کریگاساتھ ہی ساتھ ایمرجنسی نمبرز بھی فون اسکرین پر دکھائے گا ۔اس جدید الارم میں حرارت، دھویں اورکاربن مونو آکسائیڈ کو جانچنے کیلئے ایسے سنسرز نصب کئے گئے ہیں جن کااس الارم کے گِرد ذرا سا بھی اضافہ ہوا تو یہ ناصرف فوراً بجنے لگے گا بلکہ گھر کے مالک کو خبردار کرنے کیلئے فون پر پیغام بھی بھیج دے گا۔ہنگامی صورتحال میں نہایت مفید یہ الارم اسمارٹ فونز میں " نیسٹ ایپلیکیشن"کے ذریعے ایکٹویٹ کیا جا سکتا ہے جو آئندہ مہینے مارکیٹ میں متعارف کرا دی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.