تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 3:8

مصنوعی جسمانی اعضاء اور دل کا حامل بائیونک مین امریکہ کے دورے پر

نیویارک… این جی ٹی…سائنس اور ٹیکنالو جی کے اس جدید دور میں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے ریسرچرز نے نئی ایجادات سے نا صرف لو گوں کو حیران کردیا ہے بلکہ اس فہرست میں نیا اضافہ مصنوعی جسمانی اعضاء اور دل کا حامل بائیونک مین بھی ہے جو لندن کے بعد امریکہ نمائش کیلئے پہنچ چکاہے۔انسانی جسامت اور ساخت کی ہو بہو شکل میں تیار کیے گئے اس روبوٹک مین کواس سال فروری کے مہینے میں لندن کے سائنس میوزیم میں عام نمائش کیلئے پیش کیاگیا تھا۔یہ بایونک مین 2میٹر لمبا ہے جسے Robotic Exoskeleton کا نام دیا گیا ہے جبکہ اسے مختصراًRex سے پکارا جاتاہے۔اس کی خاص بات جو اس کو سب سے جدا بناتی ہے وہ اس کاجسمانی نظام ہے جسے انسان کے اصلی اندرونی جسمانی نظام کی نقل کرتے ہو ئے اس انداز میں بنایا گیا ہے کہ وہ اپنا کام بھی سر انجام دیتے ہیں۔اس کے جسم میں مصنوعی ہاتھ ،پاؤں ،ٹانگیں ،گردے،دل،پھیپھڑے ،شریانیں جبکہ کام کرنے کے قابل مصنوعی دل بھی ہے جس میں مصنوعی خون بھی دوڑتا ہے۔ایک ملین ڈالر کی لاگت سے بنے اس بایونک مین نے اپنی انفرادیت کے باعث ناصرف عام افراد بلکہ روبوٹ ساز اداروں اور دیگر ماہرین کو بھی بے حد متا ثر کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.