14 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 4:28
تین پہیوں والی چھوٹی الیکڑک گاڑی جو بجلی کی توانائی سے چلتی ہے
ٹوکیو… این جی ٹی…بڑھتی آلودگی،مہنگائی اور ٹریفک کا ایک مفید حل پیش کر تے ہوئے جاپان کی گاڑیاں ساز کمپنی نے اسکوٹر سے مشابہہ تین پہیوں والی ایسی چھوٹی الیکڑک گاڑی متعارف کر وائی ہے جس کی آمد کے بعدان کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ پٹرول یا CNGکے بجائے بجلی کی توانائی سے چلنے والی یہ دلکش رنگ اور ڈیزائن کی حامل گاڑی سنگل چارج پر 50کلو میٹر تک چلائی جاسکتی ہے جس میں دو افرادکے بیٹھنے کی گنجائش مو جود ہے ۔ بائیک کی شکل میں تیار کی گئی اس گاڑی کے ارد گرد مو جود حفاظتی کور کے باعث ہیلمٹ پہننے کی بھی ضرورت نہیں۔