14 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 5:0
برطانیہ میں50لاکھ25ہزار پاؤنڈ میں نیلام ہونے والا دنیا کا مہنگا ترین گھوڑا
لندن… این جی ٹی… برطانوی کاؤنٹی سفوک کے قصبے نیومارکیٹ میں ہونے والی نیلامی میں 50لاکھ25ہزار پاؤنڈ(5اعشاریہ25ملین) میں نیلام ہونے والا گھوڑا دنیا کا مہنگا ترین گھوڑا بن گیا۔ٹاٹرسالز آکشن ہاؤس کے تحت ہونے والی نیلامی میں ایک سال کا یہ گھوڑاریکارڈ قیمت پر قطر کے شاہی خاندان کے شیخ کی طرف سے اُنکے ایجنٹ نے اونچی بولی لگاتے ہوئے خرید لیا۔ مشہورِ زمانہ ریسنگ گھوڑے گلیلیو کی یہ کم عمر بیٹی(گھوڑی)50لاکھ25ہزار پاؤنڈ(80لاکھ38ہزار ڈالر)میں قطری شیخ جوآن بن حماد التھانی کی ملکیت بن چکی ہے جسے اب فرانس میں باقاعدہ تربیت دینے کے بعدمستقبل میں ریسنگ ٹریک پر اُتارا جائیگا۔