14 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 6:53
امریکا:بیگم کو کندھو ں پر اٹھا کر دو ڑنے کی چمپئن شپ
نیویارک …این جی ٹی …امریکا میں بیگما ت کو کندھو ں پر اٹھا کر دوڑنے کی سالانہ عالمی چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ۔اس دلچسپ مقا بلے میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا،فن لینڈ اور کینیڈا سمیت دنیا بھر سے50 زندہ دل جو ڑ وں نے شرکت کی اور کسی لڑائی جھگڑے کے بغیر اپنی اہلیہ کو کندھوں پر اٹھانے کیلئے راضی ہو گئے۔اس منفرد ریس میں شامل شرکاء کو ناصرف اپنی بیگمات کو کندھوں پر اُٹھانا تھابلکہ گھاس پھوس سے بنی رکاوٹوں اور کیچڑ سے بھرے گڑھوں کو عبور کر کے 250میٹر کامقررہ فاصلہ بھی تیز رفتار ی سے طے کرنا تھا اور جو صاحب اپنی بیگم کے وزن سمیت یہ فا صلہ کم سے کم وقت میں طے کر پا ئے وہی اس کے فا تح قرار دیے گئے۔رواں برس ایک بار پھر یہ مقابلہ پانچ بار کی ورلڈ چمپئن فن لینڈ کی جوڑی نے48سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کرتے ہوئے جیت لیا جنہیں ناصرف ٹائٹل بلکہ مخصوص انعامی کا بھی حقدار ٹھہرایا گیا۔