تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 6:53

نیلامی سے قبل دنیا کے سب سے بڑے نارنجی ہیرے کی امریکا رونمائی

جنیوا…این جی ٹی …سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں نیلامی سے قبل دنیا کا سب سے بڑا نارنجی ہیرا امریکا میں نمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔ 14اعشاریہ82قیراط کا بیضوی کٹ والا یہ نارنجی ہیرا’ دی اورنج‘دنیا کے بہترین تراشیدہ اور قیمتی ہیروں میں سے ایک ہے جو معروف نیلام گھر کرسٹیزکے تحت نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔12نومبر کو جنیوا کے ہوٹل میں ہونے والی نیلامی میں نایاب اہمیت کے حامل اس نارنجی ہیرے کی17ملین (1کروڑ70لاکھ) سے20 ملین(2کروڑ)ڈالر تک میں فروخت ہوجانے کی توقعات ظاہر کی جارہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.