14 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 8:30
ڈرون اڑانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں
نیویارک…ڈرون اڑانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ ڈرون طیارہ ہویا کیمرہ، مہارت ضروری ہے۔امریکا میں شادی کی پر وقا ر تقریب میں دلہا دلہن کے حسین لمحات کو کیمرے میں محفوظ کیا جارہا تھاکہ وہ سب کچھ ہوا۔ جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ کیمرا دلہا کے سر میں جا لگا اورخون نکل آیا۔رنگ میں بھنگ پڑ گیا۔شادی کی خوشیوں پر پانی پھر گیا، یہ ساری ہوشیاری تھی کیمرہ پرسن کی۔ جو گلے آگئی ،درحقیقت۔ کیمرہ پرسن نے ویڈیو بنانے کے لیے دو کیمروں والے روبوٹ یعنی ڈرون کا استعمال کیا ، جو بے قابو ہوکر دلہا سے جا ٹکرایا۔اور وہ زخمی ہوگیا،اسی لیے کہتے ہیں !کہ روبوٹ چلانا بھی ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔دلہا دلہن کی مرضی سے اس ویڈیو کو انٹرنیٹ پر ڈال دیاگیا،جسے اب تک 10 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں ، لیکن کسی بھی خطرناک صورتحال کے لیے ضروری ہے کہ گاڑی کی طرح اب ڈرون چلانے کے لیے بھی لائسنس لینا چاہیے۔