14 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 11:59
دنیا کی سب سی چھوٹی کافی میکنگ مشین !!
برلن …این جی ٹی …عام طور پر کافی (Coffee) مشین سائز میں بڑ ی اور وزن میں بھاری ہو تی ہے جس کے باعث اسے ساتھ لے کر جانا نا ممکن ہو جاتا ہے لیکن ایک جرمن شخص نے دنیا کی سب سے چھوٹی کافی میکنگ مشین متعارف کر وائی ہے جس کے ذریعے اب آفس یا گاڑی کہیں بھی بیٹھے بیٹھائے کافی بنا سکتے ہیں ۔ایک انسانی ہاتھ کے برابرسائز کی حامل Piamo نامی اس کافی مشین میں کافی اور گرم پانی ڈال کر اوون میں رکھ دیں بس منٹوں میں کافی تیار ہو جاتی ہے جس کا استعما ل آفس میں دورانِ کام نیند بھگانے اور ٹریفک جیم میں پھنس جانے کے وقت نہایت کار آمد ہے۔