14 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 12:15
چین میں انوکھا ”ونڈوز آف دی ورلڈ“تھیم پارک
بیجنگ …این جی ٹی …اگر آپ ایک ہی دن میں پوری دنیا کی اہم عمارتوں اور مقامات کی سیر کر نا چاہتے ہیں تودیر کیسی چین کا یہ دلچسپ اور وسیع وعریض تھیم پارک آپ ہی کیلئے تعمیرکیا گیا ہے۔Windows of the World نامی یہ انوکھا تھیم پارک جسے گلوبل ولیج بھی کہا جاتاہے 4لاکھ80ہزار اسکوئر میٹر کے وسیع وعریض رقبے پر پھیلا ہو ا ہے۔اس پارک میں سیاحوں ، مقامی اور ملکی افراد کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے دنیا بھر کی اہم عمارتوں،مجسموں اور مقامات کی ہو بہو نقل کر کے اسی ڈیزائن اور انداز لیکن سائز میں چھوٹا بنا کرمکمل کیا گیا ہے۔یہ پارک اپنے اندر لندن،پیرس ،برازیل،نیویارک ،بھارت،مصر،امریکہ اور دنیا بھر سموئے ہو ئے ہے جس کے گیٹ سے اندر آتے ہی ایک دن میں پوری دنیا گھومی جاسکتی ہے۔