14 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 19:14
امریکا میں بیگمات کو کاندھوں پر اٹھا کر دوڑنے کا مقابلہ
واشنگٹن …امریکا میں بیگما ت کو کندھو ں پر اٹھا کر دوڑنے کی سالانہ عالمی چمپئن شپ ہوئی۔اس دلچسپ مقا بلے میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا،فن لینڈ اور کینیڈا سمیت دنیا بھر سے50 جو ڑ وں نے شرکت کی۔اس منفرد ریس میں شامل شرکاء کو ناصرف اپنی بیگمات کو کندھوں پر اْٹھانا تھابلکہ رکاوٹوں اور کیچڑ سے بھرے گڑھوں کو عبور کر کے 250میٹر کامقررہ فاصلہ بھی تیز رفتار ی سے طے کرنا تھا۔رواں برس یہ مقابلہ پانچ بار کی ورلڈ چمپئن فن لینڈ کی جوڑی نے48سیکنڈ میں طے کرکے جیت لیا۔