15 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 3:48
چین میں ڈائی کیے گئے کتوں کی خریدو فروخت عروج پرپہنچ گئی
بیجنگ…این جی ٹی…دنیا بھر میں جہاں بالوں کو ڈائی کر نا فیشن اوربڑھتی عمر کے اثرات کو چھپانے کا ایک بہترین طریقہ ہے وہیں مصنوعی طور پر ڈائی شدہ کتے بھی تیزی سے فروخت ہورہے ہیں۔چینی باشندوں کا ماننا ہے کہ عام رنگت کے کتے زیادہ پُرکشش نہیں نظر آتے ہیں لہٰذا انہوں نے اپنے پالتو کتوں کو مصنوعی طور پر رنگین ڈائی کرنا شروع کردیا ہے۔مصنوعی رنگت رکھنے والے ان ڈاگیز کو لیزر اور کیمیکلز کے ذریعے ڈائی کردیا جاتا ہے جو بعد ازاں ان کی جِلد میں جذب ہو کر انہیں انوکھا رنگ روپ دے دیتاہے ۔3 سے4 سال تک مصنوعی طور پر رنگین رہنے کی صلاحیت رکھنے والے ان ڈائی شدہ ٹائیگر پرنٹڈکتوں کو اپنے گھروں کی زینت بنانے کیلئے چین میں انکی مانگ میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔