15 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 4:36
ننھی بچیوں کے درمیان تائی کوانڈو میچ ،لوگوں کی دلچسپی کا مرکزبن گیا
نیویارک…این جی ٹی…ننھے بچوں کی حرکات ہر کسی کا دل لبھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اب چاہے یہ کوئی لڑائی ہی کیوں نہ ہو یقین نہیں آتا تو خود دیکھ لیں۔اس وڈیو میں نظر آتی یہ ننھی بچیاں آپس میں کھیل نہیں رہی بلکہ تائی کوانڈو میچ میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہیں۔کھیل کی الف ب سے بھی ناواقف نظر آتی یہ بچیاں ہنستے مسکراتے اپنی ننھی ننھی ٹانگیں ایک دوسرے کو مارنے کی کوشش کررہی ہیں تاہم انکی زیادہ تر فلائنگ ککس خالی ہی جارہی ہیں۔کہیں کہیں تو ایسا بھی لگ رہا ہے جیسے یہ دونوں بچیاں بس ایک دوسرے کی کمر تک اپنی ٹانگ پہنچانے کی کوشش کررہی ہیں کہ شاید اسی بہانے انہیں کچھ پوائنٹس حاصل ہوجائیں گے۔