تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
15 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 18:36

چینی فوجیوں کی بہادری کا انوکھا مظاہرہ

بیجنگ …آپ نے بچوں کو گیند ایک دوسرے کو پاس کرنیوالا کھیل کھیلتے ضرور دیکھا ہوگا اور اس کو دیکھ کر محظوظ بھی ہوئے ہونگے۔ لیکن آج ہم آپ کو ایسے جی دار فوجیوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جوکھیل تو یہی کھیلتے ہیں لیکن فرق یہ ہے کہ وہ یہ گیم گیند سے نہیں بلکہ تباہ کن بموں سے کھیلتے ہیں۔ جی ہاں بموں سے۔ہانگ کانگ میں ہونے والی ایک فوجی مشق میں چینی فوجی جوانوں نے جہاں چھوٹے چھوٹے کانچ کے ٹکروں پر دور سے نشانہ لگا نے اور بھاری لکڑی کے تنے اٹھا کر آگ میں سے کود کر گزرنے کے کمالات دیکھائے وہیں6فوجیوں نے ایک لائیو بم کے ساتھ ،پاس دی بم کاکھیل، کھیل کر سب کو دنگ کردیا۔ یہ فوجی بم کو ایک دوسرے کو پاس کرتے ہیں اور پھٹنے سے چند لمحوں قبل اس کو اپنے درمیان ایک گڑھے میں پھینک دیتے ہیں۔ اس ڈرل سے ان کی ذہنی استعداد میں اضافہ ہو یا نہ ہو لیکن دیکھنے والوں کی حالت خراب ہوسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.