تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
15 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 20:12

دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے مصنوئی واٹر پارک کی تعمیر شروع

دبئی…دبئی کا نام سنتے ہی جہاں اونچی اونچی عمارتوں اوربڑے بڑے شاپنگ سینٹرز کا خیال آتا ہے وہیں دبئی نے اپنے تاج میں کئی عجائب عالم سمیٹ کر دنیا کو مبہوت کر دیا ہے۔ چاہے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ ہو یاپتے کے شکل والا پام آئی لینڈ دبئی اپنے اندر لاتعداد دلچسپیاں سموئے ہوئے ہے۔ اب دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے مصنوئی واٹر پارک پرکام شروع کردیا گیا ہے جو 40ہیکٹر وسیع رقبے پر محیط ہوگا۔ واٹر پارک میں جہاں خصوصی طور پر تیار کیے گئے ساحل ،واٹر اسپورٹس اور دیگرآبی سہولیات ہونگی وہیں لگژری رہائش گاہیں، پارکس، شاپنگ سینٹر سمیت دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی کی جا سکیں گی۔ یہ lagoonتعمیر والی امریکی کمپنی کا کہناہے کہ پارک کی تکمیل کے بعد اس کا گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.