15 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 20:28
تھائی لینڈ:رنگین مزاج ہاتھی نے شادی کو یادگار بنا ڈالا
بنکاک …شادی کادن ہر انسان کی زندگی میں بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور سبھی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس دن کو خوب یادگار بنایا جائے۔اپنی اس کوشش میں کچھ لوگ تو لاکھوں روپے خرچ کرکے بھی کامیاب نہیں ہو پاتے لیکن کچھ شادیوں میں خود بخود ہی ایسی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے کہ لمحے یادگار بن کر رہ جاتے ہیں۔یقین نا آئے تو تھائی لینڈ میں ہونی والی اس شادی کو ہی دیکھ لیں جس میں اس ہاتھی میاں کودلہن کی سہیلی ایسی پسند آئی کہ اس سے چھیڑ چھاڑ کرنے لگا۔ہاتھی میاں کی اس نوکھی شرارت پر پہلے تو شادی میں موجود لوگ حیران رہ گئے لیکن صورتحال کا ادراک ہوتے ہی سب کے چہروں پر مسکراہٹ بکھر گئی۔