تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
15 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 22:21

خبریں دوسروں تک پہنچانے والے خود ہی خبر بن گئے

لندن …دوسروں کو عکمس بند کرنے والے کبھی کبھار ایسی صورتحال کا شکار ہو جاتے ہیں کہ لوگ کیمرے پر نظر آنے والے مناظر کو دیکھنے کے بجائے کیمرہ مین کو دیکھنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔یہاں پر ہم آپ کو دنیا بھر میں مختلف ایوینٹز کی کوریج کرتے ہوئے چند ایسے کیمرہ مین دکھارہے ہیں جنہیں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا کہ وہ خود ہی خبروں کا حصہ بن کر رہ گئے ۔کہیں کوئی بھاری بھرکم کیمرہ ہاتھ میں تھامے راہ میں آنے والی رکاوٹ کو نہ دیکھ پایا اور منہ کے بل جا گرا توکہیں کسی کھیل کی عکس بندی کے دوران کوئی کھلاڑی اس سے آٹکرایا اور ایک جگہ تو حد ہی ہو گئی جب ایک گھوڑے نے کیمرہ مین کو دولتی جھاڑ دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.