تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
16 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 1:18

پھرتی اور مہارت سے سلائیڈنگ کرتے اور ایڈونچر کا مزہ لیتے نڈر نوجوان

نیویارک…این جی ٹی…آج کل کے نوجوان مقبولیت کیلئے نا تو خطرات سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی چیلنجز سے۔۔۔ایسے ہی نو جوان یہ بھی ہیں جنہوں نے پھرتی اور مہارت کا شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے انٹر نیٹ پر مقبولیت حاصل کر لی ہے۔امریکی ریاست اوہائیومیں ہونے والے اس شاندار مظاہرے کی وڈیومیں باآسانی دیکھاجا سکتا ہے کہ سلائیڈنگ کرتے یہ نوجوا ن پانی میں غوطہ لگانے کیلئے ایک ایسے خصوصی طور پر تیار کردہ ریمپ سے پھسلنا شروع کرتے ہیں جو165فٹ تک طویل ہے۔اس طویل ترین سلائیڈ پر کوئی جوان تو سائیکل سمیت پھسلنے پہنچ گیا تو کسی نے اسے پار کرنے کیلئے اسکیٹ بورڈکا سہارا لیا، صرف یہی نہیں بلکہ کوئی اُلٹی چھلانگ لگا کر پھسلا اور کوئی ایک ساتھ تین ،تین کی جوڑی میں انوکھے کرتب دِکھاتانظر آیا۔منچلے جوانوں کے مہارت سے بھرپور اس کر تب کی وڈیو نے انٹرنیٹ پر راتوں رات مقبولیت حاصل کر لی ہے جسے اب تک ہزاروں افراد آن لائن دیکھ کر محظوظ ہو چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.