17 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 14:38
بولیویا میں روایتی فوڈ فیسٹیول شروع
پازلا… بولیویا میں روایتی فوڈ فیسٹیول شروع ہو گیا۔ مزے مزے کے کھانوں سے لطف اندوز ہونے دنیا بھر سے سیاح یہاں پہنچے ہیں،بولیویا کا شہر La Paz لاپاز کھانے پینے کے منفرد ذائقے کے لیے مشہور ہے۔ فوڈ فیسٹیول کا آغاز ہوتے ہی شہری بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔سیاحوں اور شہریوں کی تواضع کے لیے روایتی کھانوں کے ساتھ ساتھ نئی ڈشیں بھی پیش کی جارہی ہیں۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ پانچ روزہ فیسٹیول میں 80 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔