17 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 17:34
پیراگوئے میں 103 برس کادلہا99برس کی دلہن لے آیا
اسن شن…کہتے ہیں شادی ایک ایسالڈوہے جوکھائے وہ پچھتائے جونہ کھائے وہ بھی پچھتائے مگرپیراگوئے کے منئیل ریلا نے103سال کی عمرمیں99سال کی دلہن سے شادی کرکے یہ لڈوچکھ ہی لیا۔منئیل ریلا نے80سال تک عشق کی پینگیں بڑھائیں جب دل کوقرارنہ آیا تواپنی محبوبہ مارٹینا لوپس سے باقاعدہ شادی کافیصلہ کرلیا۔دلہن نے بھی جھٹ پٹ عروسی جوڑا پہن کر منئیل کا ہاتھ تھام کر زندگی کے نئے سفرپرچلنے کی حامی بھرلی۔ شادی کی تقریب میں دونوں کے50پوتے پوتیاں،اور35پڑپوتے،پڑپوتیاں بھی شریک ہوئیں۔اورشادی کو یادگار بنادیا۔