تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
18 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 3:31

ٹوکیومیں بغیر ویٹرز کا خود کار ریسٹورنٹ

ٹوکیو…اگر آپ کسی ریسٹورنٹ جائیں اور وہاں رش ہو تو ویٹر کا انتظار تکلیف دہ عمل بن جاتا ہے۔ ساتھ ہی آرڈر کی تعمیل میں دیر بھی سارا مزہ کرکرا کردیتی ہے۔ لیکن جاپانیوں نے اس مسئلے کا حل تلاش کرلیا ہے۔ ٹوکیو کا یہ خوب صورت خود کار ریسٹورنٹ ویٹرز کے بغیر چلایا جارہا ہے۔ یہاں آنے والے لوگوں کے لئے کنویئر بیلٹ پر تیار کھانے موجود رہتے ہیں جسے وہ اپنی پسند کے مطابق منتخب کرسکتے ہیں۔ لیکن اگر کوئی خاص آرڈر دینا ہو تو اپنی ٹیبل کے ساتھ لگے کمپیوٹر کے ذریعے آرڈر دیا جاسکتا ہے۔ کھانا آرڈر کے مطابق تیار ہوگا اور دوسری کنویئر بیلٹ کے ذریعے آپ کی ٹیبل تک پہنچ کر رک جائے گا۔ ڈٹ کے کھائیے۔ لیکن یہ کیسے پتہ چلے گا کہ کتنا بل بنا۔ پریشان نہ ہوں۔ کھانے کے بعد جتنی خالی پلیٹیں bin میں ڈالیں گے اسی حساب سے بل کمپیوٹر اسکرین پر آجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.