18 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 9:43
خزانہ دبا ہونے کی اطلاعات:اتر پردیش کے پرانے مندر میں کھدائی
نئی دہلی…بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک پرانے مندر میں کھدائی شروع کر دی گئی۔ اس کے کھدائی کے پیچھے کیا کہانی ہے۔ یہ ہے ریاست اتر پردیش میں واقع ایک پرانا مندر،اب سے چند روز قبل اس مندر کی اتنی اہمیت نہ تھی، جتنی کہ اب ہے۔ یہ مندر کیوں خاص بنا ، جب آپ یہ جانیں گے تو آپ کو یہ کسی ہندی فلم کی اسٹوری لگے گی لیکن ایسا سچ مچ ہوگیاہے۔ایک بھارتی سادھونے مندر سے متعلق خواب بتا کر سب کو حیران کردیا۔ کہتے ہیں کہ اس کے نیچے ایک بڑا خزانہ دفن ہے اور انھیں اس خواب پر اتنا یقین ہے کہ بھارتی حکومت کو بھی جھٹ خط لکھ دیا کہ جلد از جلد یہ خزانہ نکال لیا جائے ورنہ بعد میں کوئی اور لے اڑے تو ان سے نہ کہا جائے ۔اس خواب کے سچے ہونے کے لیے مقامی سادھووٴ ں نے خصوصی پراتھنائیں بھی کرڈالیں۔ کہانی کا کلائی میکس سونے پر ہوتا ہے یا چوہے پر ،یہ تو کھدائی کے بعد ہی پتہ چلے گا۔