تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
18 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 15:5

اپنے آپ کو اسکین کرائیں اور کھڑے کھڑے تھری ڈی مجسمے بنوائیں

لندن…مادام تساوٴ میوزیم کے مومی مجسمے بھول جائیں۔ اپنے آپ کو اسکین کرائیں اور کھڑے کھڑے تھری ڈی مجسمے بنوائیں۔ گھر لے جائیں ۔برطانیہ کی سپر مارکیٹ نے اپنے گاہکوں کو تھری ڈی میں پرنٹ ہونے کا موقع فراہم کردیا ہے۔آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ ایک جگہ کھڑے ہوجائیں اور خود کو دو سے تین منٹ میں اسکین کروالیں۔ ایک چھوٹی سی مشین پندرہ فریم فی سیکنڈ کے حساب سے آپ کے ایک ہزارفریم فی اسکین رکارڈ کرلے گی۔یہ مشین آپ کے جسم کے نقوش کے ساتھ آپ کے لباس کے مختلف رنگوں کو بھی ریڈ کرلیتی ہے۔اسکین کے بعد آپ کے امیج کو کمپیوٹر کے ذریعے پروسس کیا جاتا ہے اور پھر پرنٹنگ کے لیے آگے روانہ کردیا جاتا ہے۔ یہاں ایک پرنٹنگ مشین سرامِک فْلوڈ کے ذریعے اسیآٹھ انچ موٹے مجسمے کی شکل میں ڈھال دیتی ہے۔ اور یوں آپ کا تھری ڈی مسجمہ تیار ہوجاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.