19 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 2:37
امریکہ میں ٹوائلٹ تھیم ریسٹورینٹ کا قیام
لاس اینجلس…این جی ٹی…امریکہ میں ایسا انوکھا ریسٹورینٹ کھلنے جا رہا ہے جہاں تمام نشستیں کموڈ کی شکل میں ہیں یہاں تک کہ کھانے پینے کی اشیا بھی ٹوائلٹ میں استعمال ہونے والے سامان میں پیش کی جائیں گی۔ جی ہاں امریکی ریاست لاس اینجلس میں قائم کئے جانے والا یہا انوکھا ریسٹورینٹ مکمل طور پر ٹوئلٹ طرز پر بنایا گیا ہے اور یہاں داخل ہوتے ہی کسی حقیقی ٹوائلٹ کا گمان ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چین،جاپان اور تائیوان میں اس قسم کے کئی ریسٹورینٹ موجود ہیں لیکن امریکہ میں قائم ہونے والا اپنی نوعیت کا یہ پہلا ریسٹورینٹ ہے۔